مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ اجلاس پاکستان کی شراکت سے طلب کیا گیا ہے جس میں اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں، غزہ پر قبضے کی کوششوں، مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری کے پھیلاؤ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر بات کی جائے گی۔
اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس سے قبل 14 ستمبر کو وزرائے خارجہ کا تیاری اجلاس منعقد ہوگا جس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دی ہے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
علاقائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وزیرِاعظم شہباز شریف 11 ستمبر کو دوحہ کا دورہ کر کے قطری قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں وزہر اعظم نے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ